عالمی مارکیٹ میں کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 5500 روپے مزید مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1769 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بدھ کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 5500 روپے اور 4715 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام سونا بڑھنے کے بعد1 لاکھ 24 ہزار 657 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1320 روپے پر مستحکم رہی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div