ادارے شہداء کیخلاف پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کیخلاف حرکت میں ہیں،وزیردفاع

تفتیش آخری مرحلے میں پہنچ گئی، نتائج جلد سامنے آئیں گے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے افسوسناک واقعے ہر جب قوم سوگوار تھی تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مذموم مہم چلائی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہداء پر جس طرح گھٹیا گفتگو کی گئی اس پر کارروائی ہوگی، ادارے حرکت میں ہیں،قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس مہم کی تفتیش آخری مرحلے میں پہنچ گئی، اس مہم کیخلاف تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے اور ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا تاہم کسی قسم کا سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شہداء کیخلاف سوشل میڈیا مذموم مہم کو بھارت سے بھی کوسپورٹ حاصل تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ شہدا کے لواحقین اور فوج کے خلاف جو باتیں کی گئیں وہ کوئی محب وطن نہیں کرسکتا۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ فوج کے خلاف منفی مہم میں اکثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں 18 اکاؤنٹس کا تعلق انڈیا سے ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ امریکا میں سازش کے بیانیہ کے بعد25 ہزارڈالر پر لابیسٹ رکھ لیا گیا۔ عمران خان نے ملک میں اختلافات پیداکرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے سیاست کی75سالہ تاریخ کی دھجیاں اُڑادیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شہبازگل کے کیس پر6 دن خاموش رہے، شہبازگل کے معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کا نام استعمال کرکے فنڈز اکھٹے کیے گئے، عمران خان نےخیرات کے پیسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے عہدے پر تقرری کے معاملہ پر سیاست نہیں ہونا چاہئے، اس معاملہ پر ابھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی، سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی سوات میں موجودگی کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں، ان کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

helicopter crash

khwaja asif

social media campaign

Tabool ads will show in this div