پنجاب کابینہ میں 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان

ق لیگ کے ارکان کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے

12 سے 15 صوبائی وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

ایک ہفتے میں ہی پنجاب کابینہ میں رد و بدل کے بعد اب کابینہ میں توسیع کے لئے 12سے 15 ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں جلد توسیع کا امکان ہے، اور کابینہ کی توسیع میں ق لیگ کے ارکان کو بھی شامل کئے جانا متوقع ہے۔ اس سے قبل ق لیگ کا ایک بھی رکن کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت، جہانزیب کچھی کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ملک احمد خان، امیر محمد حسن خیلی، حافظ ممتاز، عبد الحئی دستی، غضنفر قریشی، محی الدین کھوسہ، اور راجہ راشد حفیظ کا نام بھی ممکنہ صوبائی وزراء میں شامل ہے۔

نئی توسیع شدہ کابینہ میں ق لیگ کے حافظ عمار یاسر اور باؤ رضوان کے علاوہ صمصام بخاری، ظہیر عباس کھوکھر کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے، جب کہ رائے تیمور بھٹی، آشفہ ریاض فتیانہ ، خوشاب سے ملک حسن اسلم اعوان کا نام بھی زیرغور ہے۔

Tabool ads will show in this div