پاکستانی گلوکار روتابہ یعقوب کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

گانے میں روتابہ اور انکی ہمشکل بھارتی ماڈل ابھیلاشاہ سنہا کے بچپن کو دیکھایا گیا ہے
<p>Screenshot</p>

Screenshot

انڈی پاپ کے کلچر کو متعارف کراتی روتابہ یعقوب نے نئے گانے کو پاکستان بھارت کے سرحد کے دونوں جانب بچوں کے ایک ہی جیسے بچپن کو دیکھانے کی کوشش کی ہے

پیپسی بیٹل آف دی بینڈ اورنسکیفے بیسمنٹ سے مقبول ہونے والی نوجوان گلوکارہ روتابہ انڈی پاپ میوزک کے رجحان کو اختیار کرتے ہوئے اپنے سولومیوزیکل ٹریکز پر کام کر رہی ہیں ۔ گلوکارہ روتابہ نے نظر ،سرمہ کے ٹائیٹل سے گانے کی ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے

گانے میں روتابہ ہی کی ہم شکل بھارتی ماڈل ابھی لاشاہ سنہا کو بھی فیچر کیا گیا ۔ سرمہ گانے میں دونوں کے بچپن کی مختلف ویڈیوز کوجوڑتے ہوئے گانے کی ویڈیو کو تشکیل دیا گیا ہے۔ روتابہ نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں ایک بالکل مختلف گیٹ اپ کو اختیار کیا ہے ۔ انڈی پاپ کے کلچر کو متعارف کراتی پاکستانی گلوکارہ روتابہ کی خوبصورت آواز کے علاوہ ان گانوں کی ویڈیوزاچھوتی ہوتی ہیں۔

music

SAMAA MUSIC

Rutaba Yaqub

indiepop

Tabool ads will show in this div