عمران خان کا شہباز گل کی دوبارہ پولیس حوالگی پر ردعمل

ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل (Shahbaz Gill ) کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 2 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔ حراست میں لئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقلی اور پھر پولیس حوالگی کے بعد شہباز گل ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسی طرح مجھے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کی سازش ہے، ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ناصرف شہباز گل بلکہ اس طرح کے کسی بھی ماورائے آئین اور غیر قانونی اقدامات کے مقابلے کے لئے ہر قسم کے قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔

Tabool ads will show in this div