شادی کے 54 سال بعد جوڑا اولاد کی نعمت سے سرفراز

75 سالہ گوپی چند اور 70 سالہ چندرا وتی کی شادی 1968 میں ہوئی تھی

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک جوڑا شادی کے 54 سال بعد اولاد کی نعمت سے سرفراز ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے علاقے الور سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ گوپی چند اور 70 سالہ چندرا وتی کی شادی 1968میں ہوئی تھی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

اولاد کی نعمت کے لیے گوپی چند اور چندرا وتی نے برسوں بے شمار اسپتالوں اور کلینکس کے چکر لگائے۔ اس دوران وہ مختلف علاج اور طریقہ کار سے گزرے لیکن ان کی خواہش پوری نہ ہوئی۔

کم و بیش ڈیڑھ سال قبل گوپی نے الور کے ایک ان وٹرو فرٹیلٹی (IVF) کلینک سے رجوع کیا کہ جس سے اس میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی۔

معالجین کو چندرا وتی کی عمر کی وجہ سے تشویش کا سامنا تھا، 2 ناکام IVF کے بعد چندراوتی بالآخر حاملہ ہوگئیں، اس دوران اس کا ہر طرح سے مکمل خیال رکھا گیا۔

ڈاکٹروں نے دوران حمل چندراوتی کے روزمرہ معمولات پر بھی نظر رکھی اور بالآخر انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔

چندرا وتی کے معالج ڈاکٹر پنکج گپتا نے بتایا کہ بچے کا پیدائش کے وقت وزن ساڑھے 3 کلو گرام تھا، دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔

صاحب اولاد ہونے کے بعد گوپی چند اور چندرا وتی خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ، ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کی پیدائش سے جہاں انہیں زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی ہے وہیں مزید جینے کا حوصلہ بھی بڑھا ہے۔

آئی وی ایف کیا ہے؟

آئی وی ایف ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں عورت کے انڈوں کو مرد کے اسپرم سے لیبارٹری میں ملایا جاتا ہےاور اس کے بعد جنین کو عورت کے رحم میں ڈالا جاتا ہے۔

rajistan

INDIAN SUPREME COURT

IVF

TEST TUBE BABY

Tabool ads will show in this div