تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد

گھوٹکی ٹیکنیکل کالج کے ملازمین اور انتظامیہ کی جانب سےپٹیشنزدائرکی گئیں

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی لگادی۔

عدالت نے گھوٹکی ٹیکنیکل کالج کے ملازمین اور انتظامیہ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشنز کی سماعت کی۔

ڈی آئی جی سکھر اور محکمہ تعلیم کے حکام سماعت پرعدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے دوران کالج انتظامیہ نے عدالت میں کالج کے سامنے دیئے گئے دھرنے کی تصاویر پیش کردیں۔

عدالت نے دھرنے کےدوران کالج کے مرکزی دروازے کوبند کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند کرنے اور تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عدالت نے کہا کہ اگر ملازمین کی برطرفی کا معاملہ ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں۔

عدالت نے حکم دیا کہ کسی کو بھی تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورانتظامیہ اس پابندی پرسختی سےعمل درآمد کرائے۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے عدالت کو احکامات پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

Protest

سندھ

SINDH HIGH COURT SUKKUR BRANCH

Tabool ads will show in this div