مقبوضہ کشمیر میں گھر سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

مقبوضہ کشمیر میں ایک گھروں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے سدھرا میں ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ملنے والی لاشوں میں سے 3 خواتین جب کہ 3 مرد ہیں۔ ان کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں سے 5 کا تعلق ڈوڈا کے علاقے مارمت جب کہ ایک کا سری نگر کے علاقے بارزولا سے ہے۔

پولیس نے لاشیں اس وقت برآمد کیں جب سری نگر سے تعلق رکھنے والے شخص کے ایک رشتہ دار نے اطلاع دی کہ مذکورہ شخص فون نہیں اٹھارہا۔

بعد ازاں جموں و کشمیر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں برآمد کیں۔ گھروں کے دروازے اندر سے بند تھے اور بدبو تھی۔

کٹھ پتلی پولیس کے مطابق لاشیں چند دن پرانی ہیں اور ان پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، بظاہر یہ واقعہ زہر خورانی کا لگتا ہے لیکن فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ واقعہ زبردستی زہر کھلانے کا ہے یا نہیں۔

Jammu Kashmir

Tabool ads will show in this div