لیجنڈری مصنف انور مقصود نے پہلی ملازمت کہاں کی ؟

انور مقصود نے پہلی نوکری بینک میں کی, لیکن جلد اس ملازمت کو خیرباد کہہ دیا
<p>file</p>

file

پاکستان کے نامور ادیب اور ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا کہ انہوں نے پہلی ملازمت بینک میں کی ، لیکن وہ لکھنا پڑھنا جانتے تھے، کیونکہ بینکنگ میں اسکی ضرورت نہیں

ساڑھے چودہ اگست تھیٹر پلے کی میڈیا نائٹ کے موقع پراس اسٹیج پلے کے مصنف انور مقصود نے کہا کہ انہوں نے پہلی نوکری سفارش کے ذریعےکی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ پڑھنا لکھنا جانتے تھے اسی لئے بینک کی ملازمت طویل عرصے تک نہیں جاری رکھ سکے ۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ بینک میں پڑھنے لکھنے کی ضرورت نہیں

اسٹیج سے جاتے جاتے انور مقصود نے شہرکی بارش کا حال بھی بتا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیابان بخاری میں انکا گھر ہے جس کے باہر ڈیڑھ فٹ تک پانی ہے ۔ پانی کو ہٹانے کے لئے انہوں نے اپنے ایک فوجی دوست کو فون کیا ، تو ان کے دوست کے جواب دیا کہ یہ کام ہمارا نہیں بحری فوج کا ہے ۔ اس کے بعد مصنف ہنس دیئے اوراسٹیج سے رخصت ہو گئے ۔

WRITER

LITERATURE

ANWAR MAQSOOD

saadhay 14 august

Tabool ads will show in this div