پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچرٹور پروگرام کا اعلان

پاکستان دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گا

اگلے 4 برس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچرٹور پروگرام کا اعلان ہوگیا ہے۔

سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی۔

چار سال کے دوران افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس دوران پاکستان دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گا۔

پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی۔

دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔

ICC

pakistan cricket team

Tabool ads will show in this div