پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ہنڈرڈ انڈیکس میں ہنڈریڈ پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پرتیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں45 ہزار500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہنڈریڈ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی یکم تا 15 اگست کے دوران کارکردگی تمام ممالک سے بہتر رہی۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے پہلے نصف کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کی کارکردگی 21.58 فیصد رہی، اس کارکردگی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا کی اسٹاک مارکیٹ ہے جس کی کولمبو آل شیئرز انڈیکس کی کارکردگی 18.33 فیصد اور تیسرے نمبر پر برازیل اسٹاک مارکیٹ ہے جس کی کارکردگی 12.40 فیصد مثبت رہی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ محمد سہیل کے مطابق 1 ماہ تک معاشی اور سیاسی لحاظ سے غیریقینی صورتحال جاری رہنے کے بعد حالات معمول پر آگئے۔

بلوم برگ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے محمد سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی اگست میں اب تک کی کارکردگی خوش آئند ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگست کے اگلے نصف میں بھی اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی کارکردگی اچھی رہے گی۔

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div