امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرسنبھلنے لگا

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرسنبھلنے لگا۔

بدھ کو 13 دن تک مسلسل گرنے کے بعد ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر 214روپے کا ہوگیا۔ دن کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 98 پیسے کا اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 214.50 روپے پر ٹریڈنگ کررہا تھا اوردن کے اختتام پرڈالرکی قیمت 2 روپے بڑھ کر214 روپے ہوگئی۔

منگل کودن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر صرف 8 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوکر بند ہواتھا۔

گذشتہ12روز میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 37 روپے اور انٹر بینک میں 26 روپے نیچے آیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی (قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک کی کرنسی کی کارکردگی کو جمع بھی کیا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کے لحاظ سے کارکردگی دونوں ممالک سے زیادہ ہے۔

dollar

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div