امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد

سیلاب متاثرین کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں

امریکا ( USA ) نے یو ایس ایڈ ( US Aid ) کے توسط سے پاکستان ( Pakistan ) میں سیلاب ( Flood ) متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، امریکا پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ فنڈنگ سے زندگیاں بچانے اور متاثرین کی ضروریات کے سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔

امریکی سفیر کے مطابق اس آفت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا، اس لیے متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کریں گے۔

flood

US AMBASSADOR

US AID

Monsoon Rain

DONALD BLOME

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div