جشن آزادی: لندن میں حرا اور مانی کی پُرجوش پرفارمنس

پاکستانی اسٹار جوڑی نے مداحوں کو حیران کردیا
Aug 16, 2022

حرا مانی اپنے منفرد فیشن، خوبصورت انداز اور ہٹ ڈراموں کی وجہ سے عوام میں مقبول تو ہیں ہی لیکن وہ ایک باصلاحیت گلوکارہ بھی ہیں۔

پاکستان کی 32 سالہ اداکارہ حرا مانی نے لندن کے ایک کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔

ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے لمبے کوٹ اور اونچی ایڑیوں کے امتزاج کے ساتھ سرمئی رنگ کا چمکتا ہوا مغربی لباس پہنے ہوئے ‘‘بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں’’ اور ‘‘مینو مار گئی تیری بے پروائی’’ سمیت مختلف پاکستانی ہٹ گانے گائے۔

حرا قدرتی صلاحیتوں کا ایک بہترین شاہکار ہیں جنہوں نے نا صرف کنسرٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائی بلکہ اپنے خوبصورت انداز سے مداحوں کو حیران بھی کردیا۔

حرا کی پرفارمنس کے بعد شوہر مانی کی اسٹیج پر انٹری ہوئی، دونوں نے بھرپور جوشیلے انداز سے شــرکا کا لہو گرمایا۔ دونوں کے درمیان کھٹی میٹھی باتوں سے لوگ خاصا لُطف اندوز ہوئے۔ مانی نے شرکاء سے بھی باتیں کیں۔

حرا آڈینس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘‘میں اتنی پرجوش تھی، ویمبلے میں اپنی فارمنس کو لے کر اور میں واقعی اس کیلئے اپنے روم میں رو رہی تھی’’۔

لندن

Hira Mani

Mani

Tabool ads will show in this div