روہڑی کینال میں پھنسی انڈس ڈولفن کو بچالیا گیا

سندھ وائلڈ لائف کے 25 غوطہ خوروں نے آپریشن میں حصہ لیا

‏سندھ وائلڈ لائف نے روہڑی کینال میں بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرلیا، آپریشن میں لگ بھگ 25 پروفیشنل غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔

سندھ وائلڈ لائف کے ریسکیو ٹیم انچارج عدنان حامد کے مطابق سکھر بیراج سے راستہ بھٹک کر روہڑی کینال خیرپور پہنچی ہوئی نایاب انڈس ڈولفن کو 4 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچالیا گیا۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان حامد نے بتایا کہ اس وقت سیلابی صورتحال ہے، جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور کینال کا لیول برابر ہوتا ہے، اس لئے کینال کے گیٹ کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے یہ ڈولفن باہر نکل جاتی ہیں اور جب واپسی ہوتی ہے تو کینال کا لیول نیچے آچکا ہوتا ہے اور ڈولفن راستہ بھٹک جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کے جال اور ریگولیٹر گیٹس میں پھنسنے کے خطرات ہوتے ہیں، اس سال یہ 35 ویں ڈولفن ہے جسے بچایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2019ء کے سروے کے مطابق دریائے سندھ میں انڈس ڈولفن کی تعداد ایک ہزار 419 ہے لیکن ان کی بریڈنگ کے بعد اب یہ تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہوگی۔

عدنان حامد نے کہا کہ انڈس ڈولفن گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے درمیان گدلے پانی میں رہتی ہے، ریسکیو کی جانے والی ڈولفن کو سکھر روہڑی کے مقام ‘‘ستین جو آستان’’ کے پاس دریائے سندھ میں چھوڑا گیا ہے۔

سندھ

INDUS DOLPHIN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div