پاکستانی ایتھلیٹ سید سیفان ورلڈ کنوئنگ چیمپئن شپ کے فائنل سی میں

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے ٹاپ 30 میں جگہ بنائی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایتھیلیٹ سید سیفان کینیڈا میں ہونے والی ورلڈ کنوئنگ چیمپئن شپ کے فائنل سی میں پہنچ گئے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ سید سیفان محمد صالح نے کینیڈا میں ہونے والی ورلڈ کنوئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کے ون 500 میٹر مقابلوں میں حصہ لیا، اس مقابلے میں 100 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹ نے شرکت کی۔

سید سیفان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی فائنل تک پہنچے اور ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی، فائنل کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔

پاکستان کینو اور کیاک فیڈریشن نے شاندار کارکردگی پر سید سیفان کو مبارکباد دی ہے۔

فیڈریشن کے سیکریٹری حیات اللہ خان درانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کینو اینڈ کیاک فیڈریشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے دو ٹاپ کینوئنگ ایتھلیٹس محمد ابوبکر درانی اور فرحان اللہ کاکڑ کو بھی اس چمپئن شپ کیلئے منتخب کیا تھا لیکن وہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے چیمپئن شپ میں شریک نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا ہے کہ سید سیفان نے بھی اپنے ذاتی خرچ پر اس چیمپئن شپ میں شرکت کی ہے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

canada

SAIFAN MOHAMMAD SALEH

CANOING CHAMPIONSHIP

Tabool ads will show in this div