راجن پور کی اہم شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ (ضیا الحق) کی پی پی 241 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

راجن پور کے مزاری خاندان کی اہم شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں راجن پور سے شمشیر مزاری، صفدر مزاری، اجمل مزاری، ریحان مزاری، شفیق الدین مزاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹرعون عباس بپی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری بھی موجود تھے۔

دوسری جانب عمران خان سے ملاقات میں مسلم لیگ (ضیا الحق) کے راہنماؤں اعجاز الحق ،غلام مرتضیٰ اور کاشف ثناء نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حمایت کا اعلان کردیا۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div