سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

سوزوکی کی مختلف گاڑیوں کے ویرینٹس میں 2 لاکھ روپے تک کی کمی

ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔

ملک میں کار اسمبلرز گزشتہ 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں 4 مرتبہ بڑھا چکے ہیں تاہم اب ملک میں ڈالر سستا ہوا تو گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں۔ انڈس موٹرز کے بعد اب پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 2 لاکھ روپے تک کم کردی ہیں۔

پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس (Alto VX) کی قیمت 90 ہزار روپے کمی کے بعد 17 لاکھ 89 ہزار روپے سے گھٹ کر 16 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 20 لاکھ 79 ہزار روپے والی آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR) کی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کم ہوکر 19 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر کے مختلف ویرینٹز میں ایک لاکھ 47 ہزار روپے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے تک اور سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ویرینٹ میں ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوزوکی بولان اور راوی کے ویرینٹس میں بھی 75 سے 79 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

قیمت میں کمی نئی قیمت پرانی قیمت ماڈل
90,000 1,699,000 1,789,000 آلٹو وی ایکس
103,000 1,976,000 2,079,000 آلٹو وی ایکس آر
116,000 2,223,000 2,339,000 آلٹو اے جی ایکس
128,000 2,421,000 2,549,000 ویگن آر وی ایکس آر
135,000 2,564,000 2,699,000 ویگن آر وی ایکس ایل
147,000 2,802,000 2,949,000 ویگن آر اے جی ایکس
125,000 2,754,000 2,879,000 کلٹس وی ایکس آر
135,000 3,024,000 3,159,000 کلٹس وی ایکس ایل
145,000 3,234,000 3,379,000 کلٹس اے جی ایس
169,000 3,180,000 3,349,000 سوئفٹ جی ایل ایم ٹی
179,000 3,420,000 3,599,00 سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی
199,000 3,760,000 3,959,000 سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی
75,000 1,424,000 1,499,000 راوی
75,000 1,349,000 1,424,000 راوی ڈبلی/او ڈیک
79,000 1,500,000 1,579,000 بولان وین
79,000 1,487,000 1,566,000 بولان کارگو

Pak Suzuki

Car manufacturing companies

AUTOMOBILE SECTOR

Lubna Aug 19, 2022 12:09pm
Second hand car ki qimt?
Lubna Aug 19, 2022 12:09pm
Good
Tabool ads will show in this div