سابق مشیر احتساب شہزاد اکبرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

کابینہ کی مزید10افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سابق سابق مشیراحتساب شہزاداکبر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق شہزاداکبر کے علاوہ ضیاء المصطفی نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دونوں کے نام نیب نےای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

سابق سابق مشیراحتساب شہزاداکبر اور ضیاء المصطفی نسیم کے نام نجی ہاؤسنگ اسکیم کیس میں نیب کی سفارش کی بنیاد پر ای سی ایل پرشامل کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں۔

ECL

SHAHZAD AKBAR

Tabool ads will show in this div