شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے

تحقیقات کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
Aug 16, 2022

شہدائے لسبیلہ کے خلاف گھناؤنی اور بے حِس سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں سول اور عسکری اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گھناؤنی اور بے حِس سوشل میڈیا مہم میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث ہیں جبکہ اس مہم میں کچھ بھارتی اکاؤنٹس بھی ملوث تھے۔

مکروہ ٹرینڈ چلانے والے 580 اکاؤنٹس میں سے 178 پر تحریک انصاف کے جھنڈے کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔

مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی کہ جب قوم سیلاب کی تباہ کاری اور ہیلی کاپٹر حادثے پرغمزدہ تھی۔

غیراخلاقی سرگرمیوں پر مبنی سازش سے اداروں، شہداء اور اُن کے لواحقین کے زخموں پرنمک پاشی کی گئی۔ سازش کرنے والوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ سرپرست کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

fia

helicopter crash

social media campaign

Tabool ads will show in this div