عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر توشہ خانہ ریفرنس میں بڑے انکشافات

عمران خان نے لاکھوں روپے کے تحائف مفت ہی اپنے پاس رکھ لیے
Aug 16, 2022

انصاف اور شفافیت کا راگ الاپنے والے عمران خان نے اپنے دور حکومت میں توشہ خانہ سے 8 لاکھ روپے کے تحائف مفت ہی رکھ لیے۔

عمران خان کی نا اہلی کیلئے حکومتی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائرتوشہ خانہ ریفرنس میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی 6 ماہ میں 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف صرف 20 فیصد قیمت پر رکھ لیے گئے جبکہ کروڑوں روپے کی قیمتی گھڑیوں اور لاکھوں روپے والی انگوٹھیوں کی بھی انتہائی معمولی ادائیگی کی گئی۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے جو مفتا لگایا اس میں ساڑھے 3ہزار روپے کاٹی سیٹ، 30 ہزارکا ٹیبل میٹ، 30ہزارکا لاکٹ، ساڑھے3ہزار کی ٹیبل واچ، کارڈ ہولڈر اور پیپرویٹ اور 30ہزار کے پرفیومز اور عود کی لکڑی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 14 ہزار روپے مالیت کے مخلتف قسم کے گلدانوں اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے مالیت کے 6 وال ہینگنگز کی بھی کوئی قیمت ادا نہ کی جبکہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے قیمت والے 12 ڈیکوریشن پیسز کی بھی ایک پائی نہ دی۔

توشہ خانے سے مفت اٹھائے گئے سامان میں ایک لاکھ 33 ہزار روپے مالیت کے 6 قالین بھی شامل ہیں۔ 5،5ہزار کے دو خطاطی کے فن پارے، ٹرک کا ماڈل ، 20 ہزار کا لاکٹ اور 5 ہزار کا لیڈیز بیگ بھی مفت ہڑپ لیا۔

توشہ خانے سے مفت اٹھائے گئے سامان میں20،25 ہزار روپے مالیت کے خانہ کعبہ کے ماڈل، 6ہزار کے بیت اللہ کی چابی کے ماڈل، ہزار مالیت کے مکہ کلاک ٹاور ماڈل کے علاوہ کھجوروں،2جائےنماز،2تسبیح اور6 بوتل شہد پر مشتمل 2 صندوقوں کی بھی کوئی قیمت ادا نہ کی گئی جن کی مالیت 29 ہزار 700 روپے ہے۔

ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے سری لنکا سے آئے قیمتی پتھر اور تسبیح ،27 ہزار کا شطرنج بورڈ اور 22 ہزار روپے کا نادر پیالہ بھی بغیر ادائیگی حاصل کر لیا۔

عمران خان نے 14کروڑ20لاکھ مالیت کے تحائف کے بدلے صرف 3کروڑ81لاکھ ادائیگی کی۔
قیمتی گھڑیوں، پرفیومز، مردانہ و زنانہ کپڑوں، زیورات اور دیگر تحائف سے بھرے 3 کروڑ 10 لاکھ 400 روپے مالیت کے 6 صندوقوں کے صرف ایک کروڑ 54 لاکھ 91 ہزار 450 روپے ادا کیے گئے۔

اِن تحائف میں سے ایک عمران خان جبکہ باقی تمام سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو دئیے گئے۔

ساڑھے8کروڑ روپے کی گریف گھڑی صرف ایک کروڑ70لاکھ ، 15لاکھ کی رولیکس گھڑی2لاکھ 49ہزار میں ہتھیا لی گئی۔ 56 لاکھ کے کف لنکس،15لاکھ کاپین اور87لاکھ کی انگوٹھی کی صرف 20 فیصد ادائیگی کی گئی۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے 38 لاکھ روپے والی رولیکس گھڑی کےصرف 7لاکھ 54ہزار، 19لاکھ کی گھڑی کے 9لاکھ 35ہزار ادا کیے۔

اسی طرح 17لاکھ 23ہزار روپے کی رولیکس گھڑیاں،آئی فون،مردانہ کپڑے، قیمتی پرفیومز اور والٹس کے صرف 3لاکھ 38ہزار600 ادا کیے گئے۔

عمران خان نے 32ہزارروپے کا قالین صرف ایک ہزارروپے ، ایک لاکھ 10ہزارمالیت والاڈنرسیٹ 40ہزار جبکہ ایک لاکھ20ہزار مالیت کا ایک ڈنرسیٹ اورکف لنکس کی جوڑی صرف 45ہزارمیں رکھ لی۔

IMRAN KHAN

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Toshakhana

Tabool ads will show in this div