جولائی میں ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ریکارڈ

گزشتہ ماہ بیرون ملک سے2.5 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول

مرکزی بینک کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ بیرون ملک سے2.5 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلسل 26 ماہ ترسیلاتِ زر2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کا تسلسل برقرار ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پرترسیلاتِ زر میں 7.8 فیصد کمی رہی اور اس کی وجہ عید کے کاروباری دنوں کی تعداد میں کمی ہے۔

جولائی میں سعودی عرب سے58 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے45 کروڑ63 لاکھ ڈالرآئے،برطانیہ سے41 کروڑ17 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 25 کروڑ 43 لاکھ ڈالرآئے۔

state bank of pakistan

remittances

Tabool ads will show in this div