سکھر: روہڑی قومی شاہراہ پرمسافر کوچ کوحادثہ،8مسافرجاں بحق

32 مسافر زخمی

سکھر کے قریب روہڑی قومی شاہراہ پر سوات سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 32 مسافر زخمی ہوگئے۔

منگل کو سکھر ملتان موٹروے انٹرچینج پرمسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا۔

سوات سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ کر گھڑے میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی رضاکاروں اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے مسافر کوچ میں پھنسے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں 8 مسافر جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے جن کو روہڑی اور سکھر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سکھرجاوید احمد نےبتایا کہ مرنےوالوں کےلواحقین سے رابطے کرکے جلد ان کو میتیں دے دیں گے۔

SUKKUR

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div