افغانستان میں طالبان حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملالہ کا ردعمل

یہ افغان لڑکیوں کے خواب چکنا چور ہونے کا ایک سال ہے، نوبل ایوارڈ ونر

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی (Malala yousufzai) کا ردعمل سامنے آگیا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں طالبان کے اقتدار کو ’’تاریکی کا ایک سال“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال افغان لڑکیوں اور خواتین کے خوابوں کے چکنا چور ہونے کا ایک سال ہے۔

ملالہ نے کہا افغان عوام آزادی اور وقار کیلئے اپنی امیدوں کو نہیں ہاریں گے۔ ہم اپنی آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس سے عالمی اور مسلم لیڈرز زیادہ دیر نظریں نہیں چراسکتے۔

انہوں نے کہا ہوسکتا ہے یہ طالبان کے اقتدار کی آخری سالگرہ ہو اور آئندہ سال ہم اس بات پر خوشی منارہے ہوں کہ ایک منتخب حکومت ہر عورت کو یہ اجازت دے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکے۔

افغانستان

TALIBAN

Malala Yousufzai

NOBEL AWARD WINNER

Tabool ads will show in this div