ایک ہی دن میں سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

ملک کے صرافہ بازاروں میں ایک ہی دن میں سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

منگل کے روز انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1777 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے سونے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی تاہم منگل کے روزسونے کے داموں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صرافہ بازاروں میں 1 تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 4887 روپے بڑھ کر1 لاکھ 19 ہزار 942 روپے ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1520 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔

Gold Price

Tabool ads will show in this div