فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی ہے۔

فیفا نے فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کی رکنیت کو معطل کیا۔

فیفا کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔

معطلی کی وجہ سے بھارت انڈر17 ویمنزفٹبال ورلڈکپ کی میزبانی سے بھی محروم ہوگیا ہےجو 11 اکتوبرسے 30 اکتوبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔

انڈیا

fifa

Tabool ads will show in this div