انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک کا نام روشن ہوگا،وسیم خان

پوری دنیا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر نظریں رکھ کر بیٹھی ہوئی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان نے کہا ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک کا نام روشن ہوگا۔

روٹرڈیم میں سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے وسیم خان نے بتایا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 2 ماہ گزارے اور انھیں اچھا لگا۔ پوری دنیا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر نظریں رکھ کر بیٹھی ہوئی تھی۔

وسیم خان نے کہا کہ دنیا کو پتا لگ گیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

پی سی بی کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ باہر سے بیٹھ کر جب پاکستان کرکٹ کو دیکھتا ہوں توخوشی ہوتی ہے کہ اس میں بہتری آتی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انڈر19 جونئیر لیگ اور ویمن پی ایس ایل کے پروجیکٹ کا سن کرخوشی ہوئی،پاکستان کےساتھ دل دھڑکتا ہےاوردعائیں پاکستان کےساتھ ہی رہتی ہیں۔

ICC

PCB

PAKISTAN ENGLAND SERIES

WASIM KHAN

Tabool ads will show in this div