زمین پر پانی کہاں سے آیا؟ سائنسدانوں کا نیا دعویٰ

زمین پر پانی کا ایک اہم ذریعہ بیرونی سیارے ہوسکتے ہیں، سائنسدان

اربوں سال پہلے زمین پر سمندر کیسے نمودار ہوئے اور زمین پر پانی کہاں سے آیا؟ یہ سوال ہمیشہ سے سائنس دانوں کیلئے ایک معمہ رہا ہے۔

اب اس سلسلے میں ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ زمین پر پانی کسی دوسرے سیارے سے آیا ہے۔

ایک 6 سالہ جاپانی خلائی مشن کے دوران جمع کیے گئے نمونوں پر سائنسدان تحقیق کررہے ہیں جنہیں Hayabusa II کے ذریعے 2020 میں ریوگو (Ryugu) نامی سیارے سے زمین پرلایا گیا تھا۔

پانچ اعشاریہ 4 گرام وزن کے پتھر اور مٹی پر مشتمل ان نمونوں پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ان نمونوں میں نامیاتی مواد ملا ہے۔

نیچر فلکیات میں شائع ہونے والے مقالے میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ریوگو کے نمونے اس راز کا سراغ دے سکتے ہیں کہ اربوں سال پہلے زمین پر سمندر کیسے نمودار ہوئے۔

جاپان اور دیگر ممالک کے سائنسدانوں کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ متزلزل اور نامیات سے بھرپور C-type سیارے زمین پر آنے والے پانی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہوسکتے ہیں۔

ریوگو کے ذرات میں نامیاتی مواد کی موجودگی اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ شائد یہ زمین پرپانی کا ایک اہم ذریعہ ہوں لیکن صرف یہی واحد ذریعہ ہونے کا امکان نہیں۔

ہایابوسا ٹو کو 2014 میں تقریباً 300 ملین کلومیٹر دور Ryugu کے مشن پر لانچ کیا گیا تھا جو دو سال قبل زمین کے مدار میں واپس آیا تھا تاکہ نمونے پر مشتمل ایک کیپسول چھوڑ سکے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ریوگو سے لائے گئے نمونوں پر جاری تحقیقات یقینی طور پر نظام شمسی کے ابتدائی عمل کے بارے میں ہماری سمجھ کو وسعت دے گی۔

science

research

nature

SOLAR SYSTEM

water mystery

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div