آصف زرداری کو بھی پیٹرول مہنگا کرنے پر تحفظات

قیمتیں بڑھانے کے فیصلوں پر مشاورت ضروری ہے، آصف زرداری

سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ( Asif Ali Zardari ) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ( Shehbaz Sharif ) سے جلد ملاقات ہوگی، جس میں معاشی ٹیم سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

نمائندہ سما سجے ساندھوانی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے لیکن ایسے فیصلوں پر مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، یہ ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافے میں سابق صدر آصف زرداری نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریںگے، جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ ( Lahore High Court ) میں درخواست دائر کی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ متفرق درخواستوں میں حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ڈیزل 51 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ردو بدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233.91 روپے اور ڈیزل کے نئے نرخ 244.44 روپے ہوگئے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، ایک ماہ کے دوران برینٹ کروڈ آئل کے نرخ 107.35 ڈالر سے 94.84 ڈالر پر آچکے ہیں۔

موجودہ حکومت نے اپریل میں حکومت سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے دوران بتدریج پیٹرول 84 روپے اور ڈیزل 119 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا۔

ASIF ZARDARI

petroleum prices

PDM

PRIME MINISTER SHEHBAZ SHARIF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div