کس معاہدے کے تحت امریکی سفیر سیکورٹی کا جائزہ لینے گیا،شیریں مزاری

ایف آئی اے کو اختیار نہیں کہ وہ ریکارڈ مانگے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ( PTI ) کی رہنما شیریں مزاری ( Shireen Mazari ) نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سفیر امریکی صدر سے ملاقات کرسکتا ہے مگر یہاں تو امریکی سفیر اوپر تک مل لیتا ہے، کس معاہدے کے تحت امریکی سفیر سیکیورٹی (USA Ambassador ) کا جائزہ لینے گیا؟۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ جو امریکا میں عراق کے قیدیوں کے ساتھ تشدد کیا وہی سلوک اب یہاں ہو رہا ہے، شہباز گل پر تشدد کیا گیا، جسم پر نشانات پائے گئے، شہباز گل نے قانون اور آئین کیخلاف ورزی کی ہے تو انہیں دفاع کا موقع ملنا چاہیے، شہباز گل نے لینڈ لائن سے انٹرویو دیا۔

پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی سفیر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملتے ہیں ہم نے کبھی تنقید نہیں کی، ہم نے کہا امریکا نے سازش کر کے حکومت ہٹائی مگر یہ تو نہیں کہا کہ سفیر کو نکال دو، شیریں مزاری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سفیر امریکی صدر سے ملاقات کرسکتا ہے مگر یہان تو امریکی سفیر اوپر تک مل لیتا ہے، کس معاہدے کے تحت امریکی سفیر سیکیورٹی کا جائزہ لینے گیا؟، ہمارے وزیر اعظم ملاقات میں پروٹوکولز کا کس چیز کا خیال رکھتے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس دئیے بغیر معاملات کو چلا رہے ہیں، ای سی پی کہتا ہے کہ اوورسیز کا ڈیٹا نادرہ نے دیا، اب یہ معاملہ دیکھنا ہوگا کہ ای سی پی جھوٹ تو نہیں بول رہا، 2018 مارچ میں ہم نے اسکروٹنی کمیٹی بنائی، دوسری جماعتوں نے بھی 2018 میں اسکروٹنی کمیٹیان بنائیں، پی پی کی 49 ،پی ایم این کی 48 اور پی ٹی آئی کی 101 کمیٹی اجلاس ہوئے۔

شیریں رحمان نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ باقی پارٹیوں نے اسکروٹنی کمیٹیان بعد میں بنائیں، ہم قوم کو بار بار بتائیں گے کہ چیف الیکشن کمشنر تعصب کے ساتھ کیسز کی سماعت کررہے ہیں، غیر قانونی اقدامات کے باعث الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہورہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دائر اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے 1996 سے 2022 کا ریکارڈ کس بنیاد پر مانگ رہی ہے یہ ادارے کے اختیار میں نہیں۔

fia

ECP

SHIREEN MAZARI

US AMBASSADOR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div