مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک

حادثے میں 33 فوجی شدید زخمی، 10 کی حالت نازک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کے علاقے پہلگام میں بھارتی فوج کی ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے انڈو تبتین بارڈر فورس کے 6 جوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 33 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

بس پہلگام سے سری نگر آرہی تھی، حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے باعث بس بے قابوہوکر دریا میں گر گئی، بس میں 39 اہلکار سوار تھے۔

فوجی اہلکاروں کو امرناتھ یاترا کی ڈیوٹیاں انجام دینے کیلئے تعینات کیا گیا تھا، زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سری نگر منتقل کیا جائے گا۔

TRAFFIC ACCIDENT

Indian occupied kashmir

indian army

Jammu Kashmir

Tabool ads will show in this div