ایف بی آر کی اپنی ویب سائٹ پر مبینہ سائبر حملے کی تردید
ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں
ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ پر مبینہ سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ ہیکنگ سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آئرس کے نئے ماڈیول کا اجراء اوراپ گریڈیشن جاری ہے،آٓئی ٹی ونگ سسٹم اپ گریڈ اور ڈیٹا منتقلی کا کام کررہا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے 13 اگست کو رات گئے پورٹل کو آف لائن کیا گیا تاہم ریونیو سے متعلق تمام سروسز مکمل طور پر فعال رہیں۔
ترجمان ایف بی آر کےمطابق وی بوک، پاکستان سنگل ونڈو، پوائنٹ آف سیل سروسز کام کرتی رہیں اور درآمدات پر12 ارب روپے سے زیادہ ڈیوٹیز اور ٹیکس بھی جمع ہوا۔