مسافروں کیلئے کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار

ایف بی آر کی ہدایت پر نوٹیفیکشن جاری

منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لیےپاکستان آنے اور جانے والے تمام مسافروں کیلئے کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی ہدایت پر نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

ایف اے ٹی ایف کی شرط کے تحت پاکستان آنے اور جانے والے مسافر کو اپنے پاس موجود ملکی اورغيرملکی کرنسی ظاہر کرنا ہوگی۔

ڈيکلريشن کے بغير مسافر طیارے ميں بيٹھ سکے گا نہ ايئرپورٹ سے باہر جاسکے گا۔

منی لانڈرنگ پرقابو پانے کے لیے فیٹف کی شرط پرعمل درآمد ضروری ہے۔

money laundering

caa

FATF

Tabool ads will show in this div