آرمینیا: آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

ملبے میں متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، حکام

آرمینیا میں آتش بازی کے گودام میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوگئے۔

آرمینیائی حکام کے مطابق اتوار کو ملک کے دارالحکومت ایریوان کے ایک شاپنگ مال میں موجود آتش بازی کے گوادام میں آگ لگنے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہوئے دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 62 افراد زخمی ہیں، متعدد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سورمالو شاپنگ سینٹر میں دھماکے کی شدت سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ملبے تلے افراد کی موجودگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Blast

ARMENIA

FIREWORKS FACTORY

Tabool ads will show in this div