بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 141 میگاواٹ ہوگیا
مختلف شہروں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 141 میگاواٹ ہوگیا ہے۔
پاور ڈویژن کےمطابق بجلی کی پیداوار23 ہزار759 میگاواٹ اور طلب 28ہزار900 میگاواٹ ہے۔
شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے7 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس789 میگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار10 ہزار 650 میگاواٹ ہے۔ ونڈپاورپلانٹس1 ہزاراورسولر پلانٹس 143 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
بگاس پاور پلانٹس سے76 میگاواٹ،جوہری ایندھن سے 3 ہزار 201 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
power short fall
تبولا
Tabool ads will show in this div