ڈالرکےزوال کو بریک لگ گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر212 روپے 50 پیسے پر آگیا

امریکی ڈالرکی قدرمیں کمی کا سلسلہ 13ویں روز رک گیا ۔

منگل کو دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر1روپے48 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر212 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر صرف 8 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔

آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوکر بند ہوا۔

12روز میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 37 روپے اور انٹر بینک میں 26 روپے نیچے آیا۔

فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہےاور مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے گئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا تھا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے سماء ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی (قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک کی کرنسی کی کارکردگی کو جمع بھی کیا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کے لحاظ سے کارکردگی دونوں ممالک سے زیادہ ہے۔

dollar

DOLLARS

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div