کراچی: سرجانی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی

متعدد مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
<p>فائل فوٹو: کراچی میں ملبے کا ڈھیر بنی عمارت کا ایک منظر</p>

فائل فوٹو: کراچی میں ملبے کا ڈھیر بنی عمارت کا ایک منظر

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر فور ڈی میں چار منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی۔ حادثے میں مزدور جاں بحق، جب کہ 10 دیگر مزدور زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے 10 مزدورں کو بچا لیا گیا۔ اہل محلہ کے مطابق زیر تعمیر عمارت کے نیچے رکشے کھڑے کیے گئے تھے۔

بجلی نہ ہونے پر کچھ لوگ بلڈنگ کے پاس بیٹھے ہوے تھے، جب کہ متاثرہ عمارت میں مزدور سو رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق عمارت ناقص میٹریل پر تعمیر کی جارہی تھی اور کمزور بنیادوں پر اضافی فلور ڈالے جارہے تھے۔

زیرتعمیر عمارت کا ایک بلڈر شعیب دبئی گیا ہوا ہے، جب کہ دوسرے پارٹنر کی تلاش میں پولیس چھاپے مار ہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق زمین بوس عمارت کا ملبہ ہٹانے کیلئے آپریشن ڈیڑھ گھنٹہ بعد شروع کیا گیا۔ ڈیرھ گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اے کی ٹیم اور ہیوی مشینری تاحال نہیں پہنچی تھی، ابتدا میں علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھوں سے ملبا ہٹانے میں مصروف رہے۔

نمائندہ سما ذیشان مغل سے گفتگو میں ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ 11 زخمی مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک مزدور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مزدوروں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جب کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاون میں گرنے والی عمارت کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کراچی رجسٹری میں بلڈر کے خلاف کیس چل رہا تھا۔

شہری محمد صابر کی جانب سے سے درج پٹیشن نمبر ڈی -3811/2022 میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے سمیت متعلقہ اتھارٹیز کو پارٹی بنایا گیا ہے۔ زیر تعمیر عمارت میں بلڈرز نے لیبر اور ٹھیکیداروں کی رہائش کا بندو بست کیا ہوا تھا۔

کراچی

surjani town

BUILDING COLLAPSE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div