ملتان: مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 20 مسافر جاں بحق

لاشیں ناقابل شناخت ، ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

سکھر ملتان موٹر وے پر جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب آئل ٹینکر ( Oil Tanker) اور ( Passenger bus ) مسافر بس میں تصادم سے 20 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق مسافر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ پیچھے سے آتی بس نے ائل ٹینکر کو عقبی سمت سے ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

حادثے دوران بیس مسافر موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ چھ زخمیوں کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نشتر اسپتال اور جلال پور کے طبی مراکز پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متاثر بس کے بائیس مسافروں کا تعلق کراچی جب کہ دو مسافروں کا تعلق حيدرآباد سے تھا۔ حادثہ رات 2 بجے پیش آیا۔ حادثہ بس ڈرائیور کی مبینہ غلطی کے باعث پیش آیا، بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا اور وہ آگے چلتے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

رپورٹس کے مطابق مسافر بس میں 24 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جاں بحق ہوگئے، جب کہ بس اور آئل ٹینکر کی ٹکر کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل کار اور افسران فوری موقع پر پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلتی بس سے 9 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی فوری موقع پر پہنچ گیا تھا، جس کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا۔ ریسکیو آپریشن 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

جاں بحق افراد سے متعلق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں بری طرح جھلسی ہیں، جس سے شناخت ناممکن ہے۔ لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ بس حادثے میں خاندان کا سربراہ تین بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا، جب کہ ماں اور بیٹی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

اندوہناک حادثے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دکھ اور ہمدردی جب کہ جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

Multan

oil tanker

BUS ACCIDENT

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div