شہبازگل نے غلط بات کی جو نہيں کرنی چاہيے تھی،عمران خان

شہبازگل کو برہنہ کرکے تشدد کيا گيا،عمران خان کا دعویٰ
Aug 16, 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازگل نے غلط بات کی جو نہيں کرنی چاہيے تھی کیونکہ شہبازگل کے بيان سے تاثر ملتاہے کہ جيسے ہم فوج کو اُکسا رہے ہيں۔

نجی ٹی وی چينل کو انٹرويو ميں عمران خان نے دعویٰ کيا کہ شہبازگل کو برہنہ کرکے تشدد کيا گيا ہے مگر دوسرے سياستدانوں کے بيانات پر تو انہيں کچھ نہیں کہا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے غلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان خلاف بیان دو، یہ شرمناک ہے، شہباز گل سے سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نا اہل کرا کر نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں کسی صورت ایسی کسی ڈیل کو قبول نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، یف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیے۔

SHAHBAZ GILL

NIMRA KHAN

Tabool ads will show in this div