پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233.91 روپے ہوگئی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل 51 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ردو بدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233.91 روپے اور ڈیزل کے نئے نرخ 244.44 روپے ہوگئے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے سے 191.75 روپے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 67 پیسے سستا ہو کر 199.40 روپے کا ہوگیا۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے (16اگست) سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، ایک ماہ کے دوران برینٹ کروڈ آئل کے نرخ 107.35 ڈالر سے 94.84 ڈالر پر آچکے ہیں۔

موجودہ حکومت نے اپریل میں حکومت سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے دوران بتدریج پیٹرول 84 روپے اور ڈیزل 119 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا۔

پاکستان

petrol

petroleum prices

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div