الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

ای سی پی کا کہنا تھا کہ انتخابات جماعت اسلامی کی درخواست پر ملتوی کئے جارہے ہیں
Aug 15, 2022

جماعت اسلامی کا نوٹس کام کرگیا، الیکشن کمیشن نے اپنے بيان پر معافی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بيان ديا گيا تھا کہ جماعت اسلامی کی درخواست پر سندھ ميں بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جارہا ہے۔

اليکشن کميشن کے بيان پر جماعت اسلامی کراچی کے امير حافظ نعيم الرحمان نے ای سی پی سے رابطہ کيا۔

اليکشن کميشن نے اپنے بيان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ميں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شديد بارشوں کے باعث ملتوی کيا گيا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں جولائی میں بلدیاتی انتخابات ہونے تھے۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

JAMAAT-E-ISLAMI KARACHI

Tabool ads will show in this div