معروف اداکار فہد مصطفیٰ ایس پی سندھ پولیس بن گئے
اپنی نئی فلم قائداعظم زندہ باد میں پولیس افسر کا کردار نبھانے والے معروف اداکار فہد مصطفیٰ بھی سندھ پولیس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بن گئے۔
معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے سندھ پولیس میں اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کا خطاب ملنے پر آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
انسٹاگرام پر پاکستانی مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی، تصویر میں وہ آئی جی سندھ پولیس غُلام نبی میمن سے ہاتھ ملاتے ہوئے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے فہد مـُصطفی لکھتے ہیں کہ ‘‘آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سارے بڑے خواب پورے کرلئے ہیں، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اس یوم آزادی پر مجھے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا اور گلاب کے عزائم کو زندہ کیا’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘آپ سب نے اس کردار اور قائداعظم زندہ باد کیلئے جس محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے میں کبھی بھی نہیں بھولوں گا، اور مجھے امید ہے کہ اسی جذبے اور فخر سے اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا’’۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو اس اعزاز پر مُبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔