مزید دو شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک میں 8 شہروں میں پولیو وائرس پایا جانا خطرے کی گھنٹی قرار

اگست میں پاکستان کے دو شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کے سیوریج سمپل میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے سیوریج سمپل میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ابھی خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں کے سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

اس سے قبل جولائی کے مہینے میں پاکستان کے 7 شہروں کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا، خیبرپختونخوا کے چار شہروں کے سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا۔

پچھلے ماہ پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی تھی، جولائی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس ملنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا جانا خطرے کی گھنٹی ہے۔ واضح رہے رواں سال پاکستان میں اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے بعد اب پاکستان کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

polio virus

Anti Polio Campaign

Tabool ads will show in this div