برطانیہ اور مشرق وسطی سے جمع چندہ پاکستان لانا منی لانڈرنگ ہے،بشیرمیمن

پی ٹی آئی نے جن اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی کیا وہ فیک اکاؤنٹس ہیں،بشیرمیمن

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انتہائی سخت تحقیقات ہونے جارہی ہیں۔

نمائدہ خصوصی سماء سے گفتگو میں بشیر میمن کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے چندہ جمع کرکے پاکستان لانا پی ٹی آئی کے لیے سب سے خطرناک ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چندہ کئی ملکوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرکے جمع کیا گیا ہے جو کہ ایک جرم ہے اور رقم کو پاکستان لانا منی لانڈرنگ ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جمع چیریٹی فنڈ کا سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا گیا جبکہ مشرقی وسطی میں سیاسی مقصد کےلیے فنڈ ریزنگ ہی غیرقانونی ہے۔

بشیر میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جن اکاونٹس سے لاتعلقی ظاہر کی ان کی حیثیت اب بے نامی یا جعلی اکاؤنٹس کی ہے۔ فیک اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کےآفیشل اکاؤنٹس میں رقوم آئیں، فیک اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن اور کھولنے والے پکڑمیں آئیں گے۔

fia

Prohibited Party Funding Case

Bashir Ahmed Memon

Tabool ads will show in this div