ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 4300 روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کی غیرمعمولی کمی ہوئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کی غیرمعمولی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1775 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 4300 روپے اور 3686 روپے کی ہوشربا کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 55 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی فی تولہ 20 روپے کی کمی ہوئی اور چاندی فی تولہ 1540 روپے کی ہوگئی، جب کہ دس گرام چاندی 17 اعشاریہ 14 پیسے کی کمی کے بعد 1320 روپے کی سطح پر آگئی

Gold Price

Gold rates

Zafar Panezai Aug 15, 2022 07:15pm
Wao
Tabool ads will show in this div