ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کے پیچھے کون ؟

چھ سالہ تعلق ٹوٹنے کے حوالے سے دونوں بالی وڈ اسٹارز نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی وجہ اکانکشا شرما ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹائیگر کی زندگی میں اکانکشا کی انٹری کچھ ہی عرصے پہلے ہوئی

بالی وڈ فلم باغی ٹو کی آن اسکرین جوڑی دیشا پٹانی اور ٹائیگر شیروف کی دوستی پرانی تھی۔ یہ دونوں چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے ۔ کہا جا رہا ہے دیشا کی خواہش تھی کہ چھ سال بعد قریبی دوستی کو رشتے کی شکل دی جائے اور شادی کی جائے ۔ لیکن ٹائیگر شروف اپنے کیرئیر کی بُلندی کے موڑ پر ایسا بلکل نہیں چاہتے تھے۔

اسی بات کو لے کرکے دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے تاہم سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹائیگر اور دیشا اب بھی بہت ساتھ ہیں اور وہ ایک ساتھ جم بھی کرتے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی کہا گیا کہ دیشا کی غیر موجودگی میں ٹائیگر شروف اور اکانکشا شرام کے درمیان دوستی بڑھنی لگی۔ اکانکشا اور ٹائیگر نے 2 پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

بالی وڈ کی خبروں کو رپورٹ کرنے والے بہت سے صحافی کہتے ہیں کہ ٹائیگر ہمیشہ سے ہی اکانکشا کے بہت اچھے دوست تھے ۔ دیشا کے ساتھ اس کے تعلقات ختم ہونے کے بعد ہی وہ اکانکشا سے مزید قریب ہو رہے ہیں۔

tiger shroff

Disha Patani

Tabool ads will show in this div