عامر خان کی بھتیجی نے لال سنگھ چڈھا کو وطن کے نام محبت نامہ قرار دے دیا

عوام فلم دیکھیں اور خود فیصلہ کریں، زائن میری خان
Aug 15, 2022

عامر خان کی بھتیجی زائن میری خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا بائیکاٹ نہ کریں۔

اداکارہ زائین میری خان نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ کیا محبت جیتی ہے یا پھر ٹرولنگ کی جیت ہوتی ہے؟ زائن نے لکھا کہ فلم دیکھیں اور خود فیصلہ کریں ۔ انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ یہ فلم ان کے ملک کے لئے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر محبت نامہ ہے۔ تو آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ محبت جیتی ؟

زائن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں اداکارہ نے کہا “اگر آپ کبھی بھی عامر خان کی بنائی گئیں شاندار فلموں سے لُطف اندوز ہوئے ہیں تو جاکر لال سنگھ چڈھا ضرور دیکھیں اور ایک انتہائی خوبصورت چیز کو منفی پروپیگنڈا کے ذریعے تباہ نہ ہونے دیں۔”

ہریتھک روشن کے خلاف مہم بھی شروع

یہی نہیں بلکہ بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن نے بھی جب عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا تعریفی ٹویٹ لکھی

جس کے جواب میں لال سنگھ چڈھا کا بائیکاٹ کرنے والوں نے کہا ہریتھک کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، اوران کی بھی اگلی فلم وکرم ویدھا کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

Bollywood

AAMIR KHAN

LAAL SINGH CHADDA

Tabool ads will show in this div