ون ڈے سیریز، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 16اگست کوہوگا

ميچ 2 بجے دوپہر شروع ہوگا

پاکستان اور نيدرلينڈزکےدرميان پہلاون ڈےانٹرنيشنل کل کھيلا جا رہا ہے۔ ميچ 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔

ايشيا کپ سے پہلے پاکستان کا ون ڈے سيريز ميں نيدرلينڈز سے مقابلہ ہوگا۔

یہ ون ڈے سيريز آئی سی سی مينزکرکٹ ورلڈ کپ سپر ليگ کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ روٹر ڈرم کی کنڈيشنز پاکستان کے ليے نئی ہيں مگر ٹيم کی تيارياں اچھی ہيں۔

امام الحق نے کہا کہ جب آپ چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو مکمل دھیان سے کھیلنا پڑتا ہے کیوں کہ نئی ٹیم کے بالرز کو پہلے نہیں کھیلا ہوتا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس لیے بھی ان کو بہت دھیان سے کھیلنا پڑتا ہے کیوں کہ نئی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا پریشر ہوتا ہے اورکنڈیشنز کا بھی کچھ پتا نہیں ہوتا۔

پیر کو پاکستانی کھلاڑيوں نے پريکٹس سيشن ميں بھی حصہ ليا۔

اسکواڈ میں شامل فاسٹ بالر شاہين آفريدی کی فٹنس کی بحالی کا عمل جاری ہے اور ٹیم میں ان کی شمولیت پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے ميچز16،18 اور 21 اگست کو کھيلے جائيں گے۔

odi series

Tabool ads will show in this div