لائبریری کو 75 سال پہلے جاری کی گئی کتاب واپس مل گئی

لائبریری نے گزشتہ برس ایک بغیر جرمانہ (fine-free) پالیسی کا اعلان کیا تھا

امریکا کے شہر جرسی کی لائبریری کو 75 برس قبل جاری کی گئی ایک کتاب واپس مل گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی کی پبلک لائبریری نے بتایا ہے کہ باب جیبلونسکی (Bob Jablonski) نے لائبریری کی جیمز جے فیری ہائی اسکول برانچ (James J. Ferris High School) سے 1947 میں مصنف اوڈن راڈلف (Oden Rudolph) کی کتاب ہٹلر (Hitler) لی تھی۔

جرسی سٹی پبلک لائبریری کے مطابق جس وقت باب جیبلونسکی نے یہ کتاب جاری کرائی تھی اس وقت اس کی عمر 14 سال تھی اور اب باب جیبلونسکی کی عمر 89 برس ہوگئی ہے۔

لائبریری انتظامیہ نے بتایا کہ کتاب کی واپسی پر جیبلونسکی کو کوئی جرمانہ ادا نہیاں کرنا پڑا کیوں کہ اس سلسلے میں لائبریری نے گزشتہ برس بغیر جرمانہ (fine-free) پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

کتاب سے متعلق جیبلونسکی نے بتایا کہ اسے اپنے خاندانی گھر کی مرمت اور درستگی کے دوران کتاب ملی، وہ چاہتا تھا کہ اس کی لائبریری میں واپسی کی کوئی راہ نکل آئے۔

امریکا کے ایک اور کتب خانے وننیپیگ پبلک لائبریری (Winnipeg Public Library ) کو بھی رواں برس ہی ایک کتاب واپس ملی تھی جو کہ 1974 میں جاری کی گئی تھی۔

US LIBRARY

Tabool ads will show in this div