لکی مروت میں باپردہ خواتین اور بچیوں کو جھولاجھولنے سے روک دیا گیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لکی مروت میں نوجوان نے باپردہ خواتین اور لڑکیوں کوجھولا جھولنے سے روک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھریلو خواتین نے ساتھ آئے نوجوان سے جھولا جھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

نوجوان نے غیرت کا نام دے کر یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔ اس نے نہ صرف باپردہ گھریلوخواتین کو جھولے سے اتارا بلکہ گالیاں بھی دیں۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے دوران وہاں موجود دیگر افراد صرف تماشائی بنے رہے۔

پارک انتظامیہ نے موقف دیا ہے کہ اس واقعے کے بعد خواتین کیلئے پارک میں الگ پورشن بنادیا گیا ہے۔

DOMESTIC VIOLENCE

LAKKI MARWAT

Tabool ads will show in this div